مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

پشاور(نیاٹائم)ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کو سرغنہ سمیت دھرلیا ہے۔

 

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کو انفارمیشن موصول ہوئی تھی کہ باچا خان چوک میں ایک گودام میں بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں موجود ہیں جن کو پشاور کے مختلف علاقوں کو سپلائی کیا جانا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے فوری کارروائی کی ہدایت کہ جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنید خان نے رات کے وقت باچا خان چوک میں ایک گودام پر ریڈ کیا۔

 

گودام سے چھ سو سے زائد مردہ مرغیوں کو برآمد کر کے سرغنہ سمیت دو افراد کو پکڑ لیا۔اس موقع پرا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنید خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کو اطلاع ملی تھی جس پر رات کے وقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انھوں نے کہا کہ یہ گروہ مختلف پولٹری فارمزاور دکانوں سے مردہ مرغیا ں اکٹھی کر کے بعد میں ان کو صاف کر کے گوشت کو پشاور کے مختلف ریسٹورنٹس، شورمہ اور برگر سمیت دیگر دکانوں کو سپلائی کرتا تھا۔

 

انتظامیہ ان سے مزید تفتیش کررہی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں پولٹری کا کاروبار کر نے والوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کسی بھی پولٹری کی دکان پرمردہ مرغی پائے جانے پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

 

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی غیرملکی سگریٹ کے خلاف کارروائیاں