22سالہ برطانوی خاتون کوہ پیما نے نانگاپربت کوسرکرلیا

22سالہ برطانوی خاتون کوہ پیما نے نانگاپربت کوسرکرلیا

نیپال(نیاٹائم ویب ڈیسک)دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگاپربت کو ایک اور غیر ملکی کوہ پیما نے سر کرلیا ہے۔

 

22 سالہ برطانوی خاتون کوہ پیما ایڈریانا براؤنلی نے ہفتےکو نانگا پربت سمٹ مکمل کی تھی،ایڈریانا 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سرکرنے والی کم عمر ترین کوہ پیماء بننے کے ریکارڈ پر ہیں، یہ ریکارڈ اس  ٹائم نیپال کے منگما ڈیوڈ کے پاس ہے جنہوں نے 30 برس کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔ایڈریانا براؤنلی اس سے پہلے ایوریسٹ،کینچن جونگا، لوٹسے، مکالو، دالواگیری، مکالو اور اناپورنا سر کرچکی ہیں، نانگا پربت کے بعد وہ براڈپیک اور پھر کے ٹو سرکرنےکا ارادہ  بھی رکھتی ہیں۔

 

واضح  رہےکہ پاکستان کے 20 سالہ کوہ پیماء شہروز کاشف بھی تمام 14 بلند ترین چوٹیوں کو سرکرنے والےکم عمر ترین کوہ پیماء ہونے کے ریکارڈ  کوتوڑنے کے کئے کوشش کررہے ہیں، اور وہ اب تک دنیا کی  سات بلند ترین چوٹیاں سر کرچکے ہیں، شہروز کاشف اس وقت نانگا پربت سر کرنے کی مہم جوئی پر ہیں ۔ہفتے کو نانگا پربت سرکرنے والے دوسرے کوہ پیماؤں میں سانو شیرپا، ناوکو وٹانا بے اورگیلجی شیرپا بھی پیش پیش ہیں۔

 

امریکی شہر میں 2 سال کا قرنطینہ کیوں نافذ کیا گیا