بہاولپور کے نواحی علاقے میں بھی ریسکیو سروس کا آغاز

بہاولپور کے نواحی علاقے میں بھی ریسکیو سروس کا آغاز

بہاول پور(نیا ٹائم) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ نے یزمان میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے نئے تعمیر ہونے والے اسٹیشن کا افتتاح کرد یا جس پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 68لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔

 

اس موقع پر ایم پی اے احسان الحق چودھری، چوہدری ولی داد چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر یزمان مجاہد عباس، انچارج ریسکیو 1122 باقر حسین، سیاسی و سماجی رہنما اور علاقہ کے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے قیام سے تحصیل یزمان کے عوام کو ایک بہترین سہولت میسر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122اپنے قیام سے ہی ایک پیشہ ورانہ معیار کو قائم رکھے ہوئے ہے جس سے نہ صرف لوگوں کو ایمرجنسی سروس کی سہولت میسر ہے بلکہ یہ سروس ایک صدقہ جاریہ ہے۔ طارق بشیر چیمہ  نے کہا کہ اس ریسکیو کا دائرہ کار مزید وسیع کر کے یہ سہولت زیادہ سے زیادہ علاقوں تک پہنچائی جائے گی۔

 

 وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا  کہ ریسکیو 1122 یزمان سٹیشن میں مزید ایمبولینس فراہم کی جائیں گی جبکہ  موٹر بائیک ایمبولینس بھی جلد فراہم کردی جائے گی۔طارق بشیر چیمہ  نے کہا کہ یزمان میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو ریلیف حاصل ہوں ۔بہاولپور تا یزمان دو رویہ سڑک تعمیر کی گئی ہے اسی طرح یزمان تحصیل میں میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں تاکہ علاقہ کے لوگ ریلیف حاصل کرسکیں۔ اس سے پہلے انچارج ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122باقر حسین نے بتایا کہ یزمان میں ریسکیو سروس فعال کر دی گئی ہے جو کہ 24گھنٹے اپنی  خدمات سرانجام دے گی جبکہ خوبصورت عمارت میں ریسکیو کے دفاتر، میٹنگ روم، کمپیوٹر روم، گیراج، لاکر روم اور دیگر سیکشن قائم کئے گئے ہیں۔

 

 

مسافر بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق