سٹیٹ بینک کی قرضوں سے متعلق نئی ہدایات جاری

سٹیٹ بینک کی قرضوں سے متعلق نئی ہدایات جاری

کراچی(نیاٹائم)سٹیٹ بینک نے گھروں کی تعمیر کیلئے سستے قرضوں کا اجراء روک دیا ہے،بینکوں سے کہا گیا ہے میکرو اکانومی میں تبدیلی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

سٹیٹ بینک نے ہاؤسنگ فنانس سکیم کے تحت سستے قرضے جاری کرنے سے بینکوں کو روک دیا ہے،،بینکوں سے کہا گیا ہے یکم جولائی سے 31 اگست تک گھروں کی تعمیر کے سستے قرضے جاری نہ کئے جائیں،،بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے منظورہ شدہ قرضوں کی اگر کچھ اقساط جاری کر دی گئی ہیں ان کی باقی اقساط جاری کی جا سکتی ہیں لیکن نئے قرضوں کی منظوری نہ کی جائے،،

 

کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم پندرہ روز کے لئے بند کردی گئی ہے،سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکلر جاری کر دیا،،سکیم کے تحت جوانوں کو قرضوں کی فراہمی یکم جولائی سے 15 جولائی تک بند کر دی گئی،،سٹیٹ بینک نے بینکوں سے کہا ہے میکرو اکنامک صورتحال میں تبدیلی کے بعد پندرہ روز کے لئے اسکیم کے تحت قرضوں کا اجراء روک دیا جائے،،یہ پروگرام سابق وزیراعظم عمران خان نے شروع کیا تھا،، جس میں بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جاتےہیں۔

 

ملک میں بجلی کا بحران بے قابو