مفتاح اسماعیل کےبیان پر اداکارفیروزخان  پھٹ پڑے

مفتاح اسماعیل کےبیان پر اداکارفیروزخان پھٹ پڑے

کراچی(نیاٹائم)اداکار فیروز خان نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے متعلق دیئے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 

فیروز خان نے انسٹاگرام سٹوری پر پوسٹ شیئر کی جو مفتاح اسماعیل کے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر طنزیہ تبصرے سے متعلق ہے۔مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ جب بھی میں ٹیلی ویژن پر نظر آتا ہوں تو لوگ پیٹرول پمپس کی جانب بھاگنا شروع کردیتے ہیں۔

 

اس بیان پر فیروز خان نے انتہائی  برہمی والے انداز میں لکھا کہ  انہیں یہ بات مضحکہ خیز لگتی ہے۔اداکار نے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ مفتاح اسماعیل کی فیملی میں سے ان کا کوئی عزیز میری یہ بات ان تک لازمی  پہنچائےگا کہ جہنم میں بھاگنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

 

خیال  رہےکہ اس وقت ملک میں پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے فی لٹر ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لٹرتک پہنچ چکی ہے۔

 

کاش گائے دودھ کی جگہ پٹرول دیتی،شگفتہ اعجاز