ٹاپ آرڈر بیٹنگ میں سخت مقابلہ ایک اچھا سائن ہے،شان مسعود

ٹاپ آرڈر بیٹنگ میں سخت مقابلہ ایک اچھا سائن ہے،شان مسعود

 لاہور(نیا ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر شان مسعود کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی خود کو کسی ایک فارمیٹ یا پوزیشن  تک  محدود نہیں کیا اور پاکستان کے لیے کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کا موقع ملا وہ بخوشی بیٹنگ کریں گے۔ 

 

نجی ٹی وی  کو انٹرویو میں بتیس  سالہ پاکستانی  کرکٹر کا کہنا تھا کہ  کاؤنٹی کرکٹ میں انہیں اپنا کھیل تسلسل کیساتھ بہتر کرنےکا موقع ملا۔شان مسعود ان دنوں ٹاپ فارم میں ہیں وہ نہ صرف ریڈ بال بلکہ وائٹ بال کرکٹ میں بھی رنز کے  پہاڑ کھڑے کر رہے ہیں اور  مجموعی طور پر دونوں فارمیٹس میں وہ رواں سال دوہزار سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں جبکہ کاؤنٹی سیزن میں انکی شاندار کارکردگی  کی بدولت   انہیں قومی سلیکٹرز  نے دورہ سری لنکا کے لیےپاکستا نی سکواڈ میں شامل کر لیا ہے مگر انکی فائنل پلیئنگ میں جگہ پر اب بھی سوالیہ نشان ہے کیونکہ عبداللہ شفیق اور امام الحق مسلسل رنز کررہے ہیں۔

 

 لیکن قومی  بیٹر  شان مسعود ا س حوالے سے کوئی دباو  نہیں لے رہے اور اگر اوپننگ سلاٹ نہیں مل رہی تو وہ دوسری پوزیشن پر بھی کھیلنے کو تیار ہیں۔شان مسعود کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے  یہ اچھا سائن ہے کہ ٹاپ آرڈر بیٹرز میں کافی سخت مقابلہ ہے اور مجھے اس مقابلے میں شامل ہونا ایک بہتر کھلاڑی  بنائے گا کیونکہ جب دیگر  کھلاڑی ورلڈ کلاس پرفارمنس دیں گے تو مجھے بھی پھر اپنی  گیم  کو بہتر سے بہتر کرنا ہوگا۔قومی کرکٹر نے کہا کہ میں نے جس طرح کبھی بطور پلیئر اپنے آپ کو محدود نہیں کیا ویسے ہی بطور بیٹر بھی  اپنی پوزیشن کو محدود نہیں کیا اور پاکستان کے کیلئے  جس پوزیشن پر بھی کھیلنے کا موقع ملا تو کھیلوں گا۔

 

 

پی سی بی اور فرنچائز مالکان میں برف پگھلنے لگی