ملک میں بجلی کا بحران بے قابو

ملک میں بجلی کا بحران بے قابو

اسلام آباد(نیاٹائم)ملک بھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہےموسم میں بہتری آنے اور ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے گزشتہ دن بجلی کی مانگ میں کمی آئی ہے تاہم اس کے باوجود شہروں میں آٹھ گھنٹے اور دیہات میں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

 

ملک کے بیشتر ایریازمیں بجلی کی بندش کا سلسلہ رک نہ سکا اور اعلانیہ وغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہات میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

 

دوسری جانب ملک بھر میں بارش کا ماحول بنا ہوا ہے، موسم میں بہتری آنے اورہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے گزشتہ دن بجلی کی مانگ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث بجلی کی مانگ اور رسد میں فرق چھ ہزار میگا واٹ ہوگیا ہے۔ 

 

بجلی کی طلب تیس ہزار میگا واٹ سے بھی تجاوز کرگئی