منشیات سمگلنگ کا نیٹ ورک چلانےوالےگرفتار

منشیات سمگلنگ کا نیٹ ورک چلانےوالےگرفتار

راولپنڈی(نیاٹائم) اینٹی نارکوٹکس فورس  کی خفیہ اطلاع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بیرون ملک منشیات سمگلنگ کانیٹ ورک چلانےوالے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

ترجمان اے این ایف کے مطابق ایئر پورٹ کے داخلی راستے پر جارج مسیح نامی ملزم سے 2 کلو 600 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے،ملزم نے ہیروئن مہارت کے ساتھ ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔گرفتار ملزم کی نشاندھی پر مزید 2 ملزم الیاس مسیح اور رضوان سہیل کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے۔دورانِ تفتیش ملزموں  نے ماضی میں بھی بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کرلیا ہے،ملزموں  کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

 دوسری کارروائی میں  اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف اسلام آباد کی مشترکہ کارروائی  میں کوریئر آفس کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 2 کلو 770 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے، ہیروئن 20 عدد لیڈیز سوٹوں میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی اورپارسل سیالکوٹ کے رہائشی لیاقت علی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ پارسل برطانیہ میں مقیم طارق محمود نامی شخص کو موصول ہونا تھا۔پارسل کو قبضے میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

صحافی کے قتل کا واقعہ: آئی جی کے پی کے نے نوٹس لے لیا