
محکمہ موسمیات کی بارش کے متعلق نئی پیشنگوئی
کراچی(نیاٹائم)شہرقائدمیں بارش کی پیشگوئیاں، پیش بندیاں اور وارننگز سب غلط ثابت ہوگئی، شہر میں بارش اب تک نہ ہوسکی تاہم محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام یا رات سے بارش کی خبر دی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مون سون سسٹم مشرقی سندھ، راجستھان اور بحیرہ عرب میں داخل ہوگیا ہے، جو آج شام یارات کو آندھی اور بارش کا ماحول بن سکتا ہے، بارش کا پہلا سسٹم پانچ جولائی تک سندھ میں رہے گا، جس کے پیچھےایک اورسسٹم بھی ہے جبکہ دوسرا اسپیل پہلے سسٹم کےختم ہونے کے 18گھنٹے بعد حرکت کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت29.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے34ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے، کراچی میں ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے کراچی میں نالوں کی صفائی اب تک نہیں کی جاسکی، اہم شاہراہوں اورعمارتوں پر لگے بل بورڈز اور ہورڈنگز بھی وہیں کے وہیں پڑیں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ کے زیریں علاقوں اور بلوچستان میں بھی بارش کا چانس ہے۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے دو جولائی سے کراچی میں بارش کا بتایا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کی آج باغوں کے شہرمیں بارش کی پیشگوئی
ٹیگز
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ