پی سی بی اور فرنچائز مالکان میں برف پگھلنے لگی

پی سی بی اور فرنچائز مالکان میں برف پگھلنے لگی

کراچی (نیا ٹائم) پی سی بی  اور فرنچائززمیں تلخیوں کی برف پگھلنے لگی اورتقریبادس  ماہ بعد آئندہ ہفتے گورننگ کونسل کا اجلاس  بلانے  کا عندیہ  دیدیا گیا۔

 

پاکستان سپر لیگ  کی گورننگ کونسل میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی سربراہی میں  تمام ٹیم  مالکان  شامل ہیں اور اسکا آخری اجلاس ستائیس ستمبر 2021کو لاہور میں ہوا تھا جبکہ  اس کے بعد اعلیٰ حکام کی مصروفیات آڑے آتی رہیں پھر بعض فرنچائز آفیشلز کے سخت بیانات نے پی سی بی کو ناراض کر دیا اور گورننگ کونسل میٹنگ کا انعقاد نہ ہو سکا۔بورڈ  حکام کا کہنا تھا کہ ٹیم اونرز اور آفیشلز اس پر تنقید نہیں کر سکتے اوراس حوالے سے ایک ضابطہ اخلاق بننا چاہیے جس کے تحت اگر کوئی ایسا کرے تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکے جبکہ  فرنچائزز نے اس پر عدم اتفاق کا اظہار کیا۔

 

 فرنچائز مالکان کے  مطابق پہلے ہی معاہدے میں ضابطہ اخلاق بھی درج ہے اور اب ایسی  کسی چیز کی کوئی ضرورت نہیں،ویسے بھی سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم یا ان جیسے کسی سابق کھلاڑی  کو کیسے بیانات دینے سے روکا جا سکتا ہے۔ذرائع  کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اب برف پگھلنے لگی ہےاور پاکستان کرکٹ بورڈ تقریبا دس مہینے  بعد گورننگ کونسل کا اجلاس بلانے پر راضی  ہو گیا ہے ۔ اس حوالے سے فرنچائز اونرز  سے انکی  دستیابی معلوم کر لی گئی ہے اور  انھیں  سات جولائی تک کسی تاریخ کے انتخاب کا کہا گیا ہے،اگر مصروفیات آڑے نہ آئیں تو اگلے ہفتے میٹنگ کا انعقاد ممکن ہوگا۔

 

 

شعیب اختر سعودی مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج ادا کرینگے