آج پاکستان کے پاس کچھ نہیں ہے،مریم نواز

آج پاکستان کے پاس کچھ نہیں ہے،مریم نواز

لاہور(نیاٹائم)مریم نوازنے کہا ہےکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیےگئے معاہدے کی وجہ سے ہوا، آئی ایم ایف اب معاہدے کیلئے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے، عمران خان نے خزانہ لوٹ لیا ہے، آج پاکستان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔

 

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے غلط کیا، پھر معاہدے کی خلاف ورزی کرکے اوربھی غلط کیا، آئی ایم ایف اب معاہدے کیلئے آنکھیں دیکھا  رہا ہے ، عمران خان نے خزانہ تباہ کردیا، آج پاکستان کے پاس کچھ کوئی چیز نہیں ہے، وعدہ کرتی ہوں مسائل سے ہماری حکومت عوام کی جان چھڑا دے گی۔

 

مریم نواز نے کہا کہ محنت کرکے نواز شریف اورشہباز شریف آپ کو مسائل سے نکال لیں گے، حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دل پر پتھر رکھ کراضافہ کرنا پڑا، انھوں نے سمجھا مریم نواز عوام میں نہیں آئے گی، جب بھی عوام مشکل میں ہوگی نوازشریف کی بیٹی ان کے پاس ہوگی، میں آلو پیاز کے ریٹ معلوم کرنے آئی ہوں اور آپ کے ساتھ ہوں، یہ ایشوز ہمارے پیدا کردہ نہیں ہیں۔

 

نائب صدرن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران آپ کو جن مسائل میں ڈھکیل گیا پوری محنت سےان کو ختم کریں گے، اگر ن لیگ نے چیلنجز میں حکومت قبول کی ہے تو مقابلہ کرنا بھی آتا ہے، 2018 میں جب الیکشن چوری کرکےمسلط ہوا تو اس نے خزانے کو اپنا بنک اکاؤنٹ سمجھ لیا عمران خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانےکا پورا پلان کیا ہوا تھا، عمران خان کو اب تکلیف ہے کہ پاکستان سری لنکا کیوں نہیں بن سکا۔

 

عوام میرے ساتھ امپائر ان کے ساتھ ہیں:عمران خان