وزیراعظم نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی

وزیراعظم نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی

اسلام آباد(نیاٹائم)وزیراعظم شہبازشریف نے فضائی مسافروں سے پچاس  ہزار روپےتک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کرنے کا آرڈر فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

 

وزیراعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی طرف سے ہوائی جہاز کے بزنس کلاس سے سفر کرنے والے مسافروں سے پچاس ہزار روپے تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصول کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے خلاف قانون فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا آرڈر فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

 

یاد رہے کہ ایف بی آر کی طرف سے ہوائی جہاز کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں دس ہزار سے پچاس ہزار روپے تک اضافے کا آرڈر یکم جولائی سے نافذ کیا گیا تھا۔اب وزیراعظم شہبازشریف نے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا نوٹس لیتے ہوئے اسے واپس لینے کا حکم جاری کیا ہے۔

 

معیشت کا بیڑا غرق ہورہا ہے: شاہ محمود قریشی