کورونا سے مزید دو افراد زندگی سے محروم ہوگئے

کورونا سے مزید دو افراد زندگی سے محروم ہوگئے

اسلام آباد(نیاٹائم)قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا نے مزید دو افراد کی جان لے لی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد رہی۔

 

قومی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے16755ٹیسٹ کیےگئے،جن میں سے 650 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔قومی ادارہ صحت کا مزید بتانا تھا کہ ملک میں کوروناکے138مریضوں کی حالت کافی سیریس ہے جبکہ ملک میں24گھنٹوں میں کوروناسےدوافراد چل بسے۔

یاد رہے کہ کورونا نے ایک بار پھرسے پاکستان کا رخ کیا ہوا ہے اور روز بروز کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، وفاقی وزیرصحت نے بھی لوگوں سے درخواست کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پرہرصورت عمل کیا جائے ورنہ حالات آؤٹ آف کنٹرول ہوسکتے ہیں۔