مسافر بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق

مسافر بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان(نیا ٹائم)راولپنڈی سے براستہ ژوب کوئٹہ جانے والی مسافر بس منزل سے پہنچنے سے قبل گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 19 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں زخمی ہونے والے مسافروں کی حالت سیریس ہے جس کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ راولپنڈی سے براستہ ژوب کوئٹہ جانے والی سدا بہار بس بارش اور تیز رفتار کی وجہ سے دانہ سر کے مقام پر کھائی میں گری۔

حادثے میں اب تک انیس  مسافر جاں بحق، جبکہ 12زخمیوں کو ہسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔سول ہسپتال میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان سے میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سنٹر 1122 کی ٹیمیں اور ایمبولینس کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

کے پی کے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے زیر اہتمام ورکشاپ کا اہتمام