صحافی کے قتل کا واقعہ: آئی جی کے پی کے نے نوٹس لے لیا

صحافی کے قتل کا واقعہ: آئی جی کے پی کے نے نوٹس لے لیا

پشاور(نیا ٹائم)آئی جی خیبرپختونخوا معظم انصاری نے چارسدہ میں قتل کیے جانے والے صحافی کے واقعہ کا موٹس لے لیا ہے۔

 

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی نے صحافی مقتول افتخار احمد کے قتل پر بے حد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت  کارروائی عمل میں لا کر گرفتاری یقینی بنائیں کا حکم جاری کردیا۔

 

ترجمان خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ صحافت شعبہ سے منسلک لوگوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے گی۔ صحافی پولیس کی آنکھ ہوتے ہیں جرائم کی نشاندہی کرنے میں پولیس کے معاون ہوتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ صحافی کمیونٹی کو مکمل تحفط فراہم کیا جائے۔

 

شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی ، 3 امن دشمن مارے گئے