کسٹم  کی کامیاب کارروائیاں ، کروڑوں روپے مالیت کا  سمگل شدہ سامان ضبط

کسٹم  کی کامیاب کارروائیاں ، کروڑوں روپے مالیت کا  سمگل شدہ سامان ضبط

کراچی (نیا ٹائم) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اینٹ سمگلنگ آرگنائزیشن نے انسداد سمگلنگ کے تحت دو کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 5 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط کر لیا ۔

آر سی ڈی ہائی وے پر موچکو کسٹم چیک پوسٹ پر حکام نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک آئل ٹینکرز کو روک کر معائنے کے دوران  30 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا ، ٹینکرز ڈرائیور سے ڈیزل کی درآمدی دستاویزات طلب کی گئی تاہم ڈرائیور حضرات متعلقہ دستاویزات پیش نہ کر سکے ۔

کسٹم حکام نے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کس سمگل شدہ ڈیزل ضبط کر کے ٹینکرز ڈرائیورز کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں  ڈرائیورز کو حراست  میں لے لیا ۔

کسٹم کی اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے موچکو چیک پوسٹ پر ہی ایک اور کارروائی میں بلوچستان کیلئے کھاد کی سمگلنگ کو بھی ناکام بنا  دیا ۔ کسٹم ذرائع کے مطابق 2 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کی کھاد ٹرالر کےے ذریعے غیر قانونی طور پر بلوچستان لے جائی جا رہی تھی ۔ حکام نے دستاویزات موجود نہ ہونے پر کھاد ضبط کر کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔

 

شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی ، 3 امن دشمن مارے گئے