شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی ، 3 امن دشمن مارے گئے

شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی ، 3 امن دشمن مارے گئے

راولپنڈی (نیا ٹائم)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 امن دشمن ہلاک کر دئیے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ، آپریشن شمالی وزیرستان کے نواحی علاقے غلام خان کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا تھا ، سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی کارروائی کےد وران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کی تاہم جوابی فائرنگ میں تینوں دہشت گرد مارے گئے ۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود اور  بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق ہلاک ہونے والوں دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور علاقے میں امن و امان کو برباد کرنے کی کارروائیوں میں سرگرم تھے ۔

 

سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 9 دہشتگردوں کو دھر لیاگیا