انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا تنویر کو نوٹس جاری

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا تنویر کو نوٹس جاری

شیخوپورہ (نیا ٹائم)پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں سیاسی میدان میں ہلچل مچی ہوئی ہے ، امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم پورے زور و شور سے جاری ہے ۔ پنجاب کے حلقہ پی پی 140 میں ضمنی انتخابات کی مہم میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی طرف سے وفاقی وزیر برائے تعلیم رانا تنویر کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کو مراسلہ چیئرمین مانیٹرنگ ٹیم و الیکشن کمشنر کی طرف سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف وزی پر بھجوایا گیا ۔

مراسلے کے متن کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک روز قبل رانا خلیل کے ڈیرے پر عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا ، ڈیرہ پی پی 140 کے علاقہ ڈیرہ جنڈیالہ روڈ پر واقعہ ہے ۔ رانا تنویر کے اجتماع سے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹس میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کو 4 ولائی کو دوپہر ایک بجے ذاتی حیثیت میں یا نمائندے کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس بھجوایا گیا ہے ۔ نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں یک طرفہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔

 

موجودہ صورتحال کے پیش نظر نئے انتخابات کا بھی سوچا،رانا ثنااللہ