شعیب اختر سعودی مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج ادا کرینگے

شعیب اختر سعودی مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج ادا کرینگے

راولپنڈی  (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز سابق فاسٹ باولر سعودی مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج ادا کریں گے ، سعودی حکومت کی دعوت پر شعیب اختر سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے احرام میں  پہنے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے " الحمدللہ، سعودی حکومت کے سرکاری مہمان کی حیثیت میں فریضہ حج کی ادائیگی پر روانہ ہو رہا ہوں "

شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ وہ " مکہ میں حج کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے جہاں مسلم دنیا کے کئی رہنما شریک ہوں گے ۔ "

سابق فاسٹ باولر نے سعودی سفارتخانہ کا شکریہ بھی ادا کیا  اور کہا کہ وہ پاکستان میں سعودی سفارتخانے کے شکر گزار ہیں ۔

واضح رہے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائیگا جس کے بعد 9 جولائی کو سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

 

سٹیورٹ براڈ کا ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کا مہنگا ترین اوور