منی پور میں بھارتی فوجیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ، 18 ہلاک

منی پور میں بھارتی فوجیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ، 18 ہلاک

منی پور (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست منی پور میں بھارتی فوجیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ، لینڈ سلائیڈنگ سے 18 فوجیوں سمیت 24 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ  ہو گئے ۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست منی پور کے ضلع نونے میں بارشوں کے بعد شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی زد میں آ کر 18 فوجییوں سمیت 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تاحال 38 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

بھارتی فوجی حکام کے مطابق علاقے میں ہونے والی شدید لینڈ سلائیڈنگ کے دوران 13 فوجی اہلکاروں اور 5 عام شہریوں کو بھی ریسکیو کر لیا گیا ہے تاہم ابھی کئی افراد لاپتہ ہیں ، جب کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ فوجی کیمپ کے قریب بدھ کی رات کو ہوئی جہاں ریلوے ٹریک کی تعمیر کی سائٹ بھی موجود ہے ۔ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے علاقے میں ریسکیو اہلکاروں  کے ہمراہ فوجی اہلکار بھی ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔

ریاست کے سرکاری حکام کے مطابق علاقے میں شدید بارشیں جاری ہیں جس سے لینڈ سلائیڈنگ خدشات موجود ہیں اور امدادی ٹیموں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ملبے میں دبے اہلکاروں کا پتا چلانے کیلئے بھارتی فوج کی طرف سے ایک ریڈار بھی نصب کیا گیا ہے ۔

منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ نے بھی گزشتہ روز جائے حادثہ کا دورہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کیلئے 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 50 ہزار روپے امداد کا بھی اعلان کیا ۔

 

فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے،8 افراد جان سے گئے