سٹیورٹ براڈ کا ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کا مہنگا ترین اوور

سٹیورٹ براڈ کا ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کا مہنگا ترین اوور

لندن (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک )ٹیسٹ تاریخ کا مہنگا ترین اوور ، انگلش فاسٹ باولر سٹیورٹ براڈ ٹیسٹ تاریخ میں مہنگا ترین اوور کروانے والے باولر بن گئے ، انگلش کرکٹ ٹیم کو سٹورٹ براڈ کا ایک اوور 35 رنز میں پڑا ۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پانچویں میچ میں بھارتی بلے باز جسپریت بمرا نے انگلش فاسٹ باولر کی جم کے دھلائی کر دی ، بمرا نے ایک ہی اوور میں سٹیورٹ  براڈ کو 29 رنز جڑ دئیے ، جبکہ باولر لائن لینتھ بھی بھول گیا اور 6ایکسٹرا رنز دے کر ٹیسٹ تاریخ کا مہنگا ترین اوور کروایا ۔ انہوں نے ایک ہی اوور میں 35 رنز دئیے ۔

واضح رہے اس سے قبل ویسٹ انڈین کھلاڑی برائن لارا نے 2003 ء میں روبن پیٹرسن کو ایک ہی اوور میں 28 ، جارج بیلی نے 2013 ء میں جیمز اینڈرسن کو پرتھ گراونڈ میں 28 ، جبکہ کیشیو مہاراج نے جوئے روٹ کو 2020 ء میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں ایک ہی اوور میں 28 رنز مارے تھے ۔

پاکستانی کھلاڑی اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ میں ہربھجن سنگھ کے ایک اوور میں 27 رنز مارے تھے ۔

برمنگھم میں کھیلے جانے والے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم ابتدائی میں مشکلات کا شکار رہی تاہم کپتان ریشبھ پنٹ نے 146 اور جڈیجا نے 104 رنز کی اننگز کھیل کر بھارٹی ٹیم  کی ڈوبتی بیٹنگ لائن کا سنبھالا دیا اور اس طرح بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے ۔ اس میچ میں انگلش باولر سٹیورٹ براڈ نے 18 اوور  میں 89 رنز دئیے اور وہ صرف ایک ہی وکٹ حاصل کر سکے ۔

واضح رہے سال 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھی بھارتی کرکٹ یورراج سنگھ نے براڈ کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگا کر ریکارڈ بنایا تھا ۔

 

سرفراز اور فواد کی تنزلی،تنویراحمد نے پی سی بی کو لفظی ریمانڈ پررکھ لیا