سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 9 دہشتگردوں کو دھر لیاگیا

سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 9 دہشتگردوں کو دھر لیاگیا

لاہور(نیاٹائم)محکمہ انسداددہشت گردی نے لاہور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران نو دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداددہشت گردی نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی اور آپریشن کےدوران 9 دہشت گردوں کو دھرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائیاں گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،ملتان،راولپنڈی میں عمل میں لائی گئی، دہشت گردوں سےبارودی مواد،اسلحہ،خودکش جیکٹس بھی پکڑی گئیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشت گردوں کےخلاف سات مقدمات درج کیے گئے ہیں، ملزمان سے انوسٹی گیشن جاری ہے، اس دوران اہم انکشافات سامنے آنے کے چانسز ہیں۔

 

خیال رہے گذشتہ مہینے بھی سی ٹی ڈی نے صوبے بھر میں انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کوپکڑا تھا،ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں میں فضل الٰہی، محمد یاسر ،عبداللہ، بلال قاسم قانون کے شکنجے میں آچکے ہیں، اس کے علاوہ اٹھارہ سے زائد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے سرکاری مہمان بنا لیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد،سیفٹی فیوز،ڈیٹونیٹراورکیش پکڑی گئی، سی ٹی ڈی کیجانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

 

زکریا ایکسپریس زیادتی کیس میں بڑا انکشاف