فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے،8 افراد جان سے گئے

فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے،8 افراد جان سے گئے

خرطوم(نیاٹائم)سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف لوگ سڑکوں پرنکل آئے احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم 8 افراد جان گنوا بیٹھے۔

 

سوڈان میں ایک دفعہ پھر 8 مظاہرین کو ماردیا گیا ہے ، مرنے والے فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں  شریک تھے۔ جمہوریت نواز تنظیم نے فوجی بغاوت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔سوڈان کے ڈاکٹروں کی کمیٹی کے مطابق خرطوم کے جڑواں شہر اُومدرمان میں پولیس نے مظاہرین پر سیدھے فائر کیے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

 

ایک اور واقعے میں خرطوم میں دریائے نیل کے کنارے ایک شخص اور ایک بچہ گولی لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔احتجاج روکنے کیلئے پولیس نے دارالحکومت میں پُل بند کیے ہیں اور ہزاروں مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ہے۔سوڈان کے سب سے بڑے جمہوریت نواز گروپ نے ملک گیر ریلیوں کا اعلان کررکھا ہے۔

 

واضح رہے کہ سوڈان میں پچھلے سال  اکتوبر میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے سویلین حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار خود سنبھال لیا تھا۔

 

دوسری جنگ عظیم میں تباہ ہونے والا جہاز مل گیا