جمہوریت کوپروان چڑھانے کےلیے کس نےپل کاکرداراداکیا

جمہوریت کوپروان چڑھانے کےلیے کس نےپل کاکرداراداکیا

لاہور(نیاٹائم) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے شفاف الیکشن کروانے اور دھاندلی روکنے میں بڑی مددملے گی ۔

 

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی زیر صدارت ضمنی الیکشن کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کااجلاس ہوا،اجلاس کےشرکاسے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کر دار ادا کیا ، فیصلے سے شفاف الیکشن کروانے اور دھاندلی روکنے میں مدد ملے گی۔

 

چودھری پرویزالہی کاکہناتھاکہ 22 جولائی کووزارت اعلی کے الیکشن میں کامیاب ہوں گے ،مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیاہے ، غریب کا کسی کوکوئی خیال نہیں ، اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کی کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی ، ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ قاف ،پی ٹی آئی امیدواروں کی مکمل سپورٹ کررہی ہے ۔

 

واضح رہےکہ گزشتہ روزسپریم کورٹ پیشی کےدوران سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی اوروزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نے بائیس جولائی کووزارت اعلی کے الیکشن کےلیے اتفاق کیاتھا،سیاسی جماعتوں کےدرمیان اتفاق رائے کے بعدسپریم کورٹ نے بائیس جولائی کووزارت اعلی کے دوبارہ الیکشن کروانے کاحکم جاری کیا۔

 

بہاول پورمیں ڈینگی ڈے کے موقع پر آگہی سیمینار کا انعقاد