مطالبات نہیں مانے گئے تو پمپس نہیں کھلیں گے:پیٹرولیم ڈیلرز کی دھمکی

مطالبات نہیں مانے گئے تو پمپس نہیں کھلیں گے:پیٹرولیم ڈیلرز کی دھمکی

اسلام آباد(نیاٹائم)پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے اٹھارہ جولائی سے ملک بھرمیں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

 

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری ڈیمانڈ پوری نہ کی گئی پمپس بند کردیں گے اور حکومتی نمائندوں کو کوئی خبر نہیں نہ ہی کچھ سننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہم فائدے میں نہیں بلکہ نقصان میں جارہے ہیں اور سب سے زیادہ موٹرسائیکل والے پریشانی کا شکار ہیں۔ سابق گورنمنٹ نے جون تک چار فیصد منافع بڑھانے کا وعدہ کیا تھا تاہم منافع میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

 

عبدالسمیع خان نے ڈیمانڈ کی کہ ہم سے کیا گیا وعدہ نبھایا جائے۔ وزارت پیٹرولیم کوکہا ہے کہ اگرایک ہفتے میں وعدے کو پورا نہ کیا گیا تو سخت فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انویسٹمنٹ میں اضافہ ہوچکا ہے اور بینک سود تیرہ فیصد ہوچکا ہے۔ ہم پرڈیلرز کا بہت دباؤ ہے اور اب کوئی فیصلہ بہت لازمی ہے۔

 

حکومت کا عوام پر پیٹرول بم گرانے کا سلسلہ جاری