تحریک انصاف آج شہر اقتدار میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف آج شہر اقتدار میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

اسلام آباد(نیاٹائم)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کریں گے۔ عمران خان نے پیٹرول کی آسمان کو چھوتیں قیمتیں ، بڑھتی مہنگائی اور موجودہ گورنمنٹ کے اقدامات کے خلاف جلسے کرنے کا کہا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لوگوں کو بڑی تعداد میں جلسے میں آنے کی دعوت دے رکھی ہے۔ عمران خان خود بھی راولپنڈی کے ایریا رحمان آباد سے ریلی کو لیڈ کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ آئیں  گے۔

 

عمران خان کےعلاوہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی پریڈ گراؤنڈ میں جلسے میں عوام سے تقریرکے ذریعے بات کریں گے۔ ملک کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینیں لگانے کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جس پرجلسے کی براہ راست کوریج کی جائے گی۔پی ٹی آئی نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے متعلق تیاریاں پوری کرلی ہیں، جبکہ گزشتہ دن عمران خان نے جلسہ گاہ کا وزٹ بھی کیا تھا۔

 

خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے بند نہ کرنے اور رات بارہ بجے سے پہلے جلسہ گاہ خالی کرنے کی یقین دہانی پر جلسے کی پرمیشن دی ہے۔

 

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا تحریری فیصلہ جاری