دوسری جنگ عظیم میں تباہ ہونے والا جہاز مل گیا

دوسری جنگ عظیم میں تباہ ہونے والا جہاز مل گیا

سسلی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ 80 سال  پہلےدوسری جنگ عظیم  کے دوران بحیرہ روم میں تباہ ہونے والے رائل ایئر فورس کے بمبار طیارے کوڈھونڈ لیا گیا۔

 

جون 1942 میں تباہ ہونے والا مارٹِن بالٹی مور نامی طیارہ امریکا میں بنا مگر رائل ایئر فورس کے زیر استعمال تھا۔یہ طیارہ جس وقت سمندر میں گِرا اس وقت اس میں  چارافراد سوار تھے جن میں 2 کا تعلق رائل ایئر فورس، ایک کا تعلق رائل آسٹریلین ایئر فورس اور ایک رائل کینیڈین ایئر فورس سے تھا۔ 2016 میں دریافت ہونے والے اس ملبے کے متعلق حکام نے کہا  کہ یہ اپنی اعلیٰ اور اصل  حالت میں محفوظ ہے جس کی بڑی تاریخی اور علامتی قدر ہے لیکن  مکمل تصدیق سے پہلے اسکے متعلق بات چیت نہیں کی گئی۔ ماہرین نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم  کا اور کوئی مارٹِن بالٹی مور اس سے  بہترین حالت میں موجود نہیں ہے۔

 

جہاز کے متعلق نتائج جنگی ریکارڈ کے مجموعے، ملبے کے نئے سروے اور عینی شاہد کی گواہی پر مبنی ہیں جس نے اسی سال پہلے اس جہاز کے تباہ ہونے کے مناظر دیکھے تھے۔ دریافت کے حوالے سے متعلقہ ادارے کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب تک سِسیلی کے سمندروں میں جنگِ عظیم دوم میں تباہ ہونے والے کسی جہاز کا ملبہ اصل حالت میں موجود نہیں ہے۔اس بمبار جہاز نے پندرہ  جون 1942 کو رات  بارہ  بج کر پینتالیس منٹ پر مالٹا کے لوقا ایئرپورٹ سے اڑان  بھری تھی  تاہم  ممکنہ طور پر گولہ لگنے یا انجن فیل ہونے کے باعث سمندر  برد ہوگیا تھا اور مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

 

 

طلولہ رائیلی نے ایلون مسک سے دوبارہ شادی کیوں کی