میئرمیکسیکو کی دلہن کا سن کر آپکے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

میئرمیکسیکو کی دلہن کا سن کر آپکے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

میکسیکو(نیا ٹائم ویب ڈیسک ) امریکی ریاست میکسیکو کے ایک قصبے کے میئر نے رنگا رنگ تقریب میں مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی تاہم مقامی  افراد کیلئے یہ کوئی حیران کن خبر نہیں  ہے ۔

 

بین الاقوامی  خبر رساں ایجنسی  کی رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے قصبے  سین پیڈرو ہومیلولو کے میئر وِکٹر ہوگو سوسا نے ایک قدیم  رسم کے تحت مادہ مگر مچھ سے علامتی شادی کی ہے۔وِکٹر ہوگو کی مگر مچھ سے شادی کا مقصد رتبے، دولت اور عزت میں اضافہ کرنا ہے  لیکن اس شادی میں عوام  کی  کثیر تعداد نے شرکت کی۔اصل  میں یہ ایک ہسپانوی رسم ہے جو کہ سیکڑوں برس قدیم  ہے اور لوگ ایسی شادیاں اس لیے کرتے ہیں تاکہ قدرت سے انہیں نعمتیں حاصل  ہو پائیں  اور وہ ایک خوش حال زندگی گزارنے کے لائق بن سکیں ۔

 

 یہ شادیاں پہلے سے شادی شدہ افراد بھی کرسکتے ہیں کیوں کہ اس کا مقصد صرف دولت و عزت کا حصول ہوتا ہے۔اپنی شادی سے متعلق  بات چیت کرتے ہوئے میئر وِکٹر ہوگو سوسا کا کہنا تھا کہ  اس شادی کے بعد ہم قدرت سے بارشوں اور دریاؤں میں مچھلیوں کی وافر مقدار مانگتے  ہیں مگر اس میئر کی نئی نویلی دلہن مگر مچھ سات سال کی ہے جسے ننھی شہزادی کا نام دیا گیا ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس علاقے کے لوگ مگرمچھ کو اپنا دیوتا مانتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اگر ہم انسے منسلک ہوئے تو ہم پر قدرت کی رحمتیں برسیں گی۔

 

 

"انتقال"کر جانے والا شخص اپنی بیٹی کی شادی میں پہنچ گیا