طلولہ رائیلی نے ایلون مسک سے دوبارہ شادی کیوں کی

طلولہ رائیلی نے ایلون مسک سے دوبارہ شادی کیوں کی

 نیو یارک (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) امریکی کارکمپنی ٹیسلا  کے سربراہ ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ طلولہ رائیلی کا کہنا ہے کہ انکے اور مسک کےمابین  اب بھی گہری دوستی ہے اور وہ آج بھی ان سے بے پناہ  محبت کرتی ہیں۔

 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ اداکارہ طلولہ رائیلی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں  مسک سے دوبارہ شادی کرنے کےبارے میں گفتگو کی ۔اداکارہ  نے  ایلون مسک سے دو بار شادی کرنے کی وجہ بتاتےہوئے کہا کہ میرے خیال میں دوبارہ شادی کرنے کی وجہ صرف یہ تھی کہ طلاق کے بعد بھی ایک ساتھ رہنا ہمیں احمقانہ سا محسوس ہوا۔طلولہ رائیلی نے کہا کہ ہم طلاق کے بعد بھی عادتاََ ایک دوسرے کو کہہ رہے ہوتے تھےکہ یہ میرا شوہر ہے یا یہ میری بیوی ہے اور پھر خیال آتا  ہے کہ اوہ ہم اب میاں بیوی نہیں ہیں۔

 

طلولہ رائیلی کا مزید کہنا تھا  کہ یہ صورت حال دیکھ کر ہم نے سوچا کہ بہتر ہے کہ ہم  پھر سے  شادی کرلیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میری ایلون مسک کیساتھ بہت گہری محبت اور تعلق ہے اور وہ  میرےبہت اچھے دوست ہیں، میرا بہت خیال رکھتے ہیں جبکہ اب ہم زندگی کے ایک خوش گوار موڑ پر ہیں جہاں ہم ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں اور مجھے ان سے بے حدمحبت ہے۔خیال  رہے کہ طلولہ رائیلی اور ایلون مسک کی پہلی شادی 2010 سے 2012 تک قائم رہی اور دوسری شادی 2013 سے 2016 تک قائم رہ سکی جس کے بعد دونوں نے ایک بار پھرسے  راہیں جدا کرلیں۔

 

 

ایران میں زلزلہ، پانچ افراد ہلاک ہوگئے