کاش گائے دودھ کی جگہ پٹرول دیتی،شگفتہ اعجاز

کاش گائے دودھ کی جگہ پٹرول دیتی،شگفتہ اعجاز

کراچی (نیا ٹائم) ملک  بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سینئر پاکستانی  اداکارہ شگفتہ اعجاز کی گائے کے ساتھ بات چیت  کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

 

پاکستان میں پٹرول کی نئی قیمت چودہ روپے  پچاسی پیسے اضافے سے 248روپے چوہترپیسے فی  لٹر ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تیرہ روپے  تئیس  پیسے اضافے کے بعد 276 روپے چون پیسے ہوگئی ہے۔ایسے میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر ادکارہ  شگفتہ اعجاز ایک باڑے میں موجود دکھائی دیں  جہاں وہ کھڑی اپنے خیالوں میں گُم کہہ رہی ہیں کہ کتنا ہی اچھا ہوتا اگر یہ گائے دودھ کی بجائے  پٹرول دیتی جس کے بعد  ہمارے تو مزے ہی ہوجاتے۔

 

ویڈیو میں اچانک  پیچھے سے آواز آتی ہے  کہ پاگل اگر ہم چارے کے بجائے ڈیزل سے چلتی ہوتیں تو پھر تم کیا کرتی اس لیے  چُپ کرکے دودھ نکالو۔شگفتہ اعجاز کی اس دلچسپ ویڈیو میں ایسے ظاہر کیا گیا کہ گویا گائے جواب دے رہی ہو جسے سُن کر ادکارہ  خود بھی حیران و پریشان  رہ گئیں۔سینئر اداکارہ کی اس تخلیقی صلاحیت سے  انکے فینز خوب  محظوظ ہوئے اور ویڈیو  پر انتہائی دلچسپ  و عجیب تبصرے  بھی کیے۔

 

 

علیزے شاہ آج کل کس تنازعے کی زد میں ہیں