ایران میں زلزلہ، پانچ افراد ہلاک ہوگئے

ایران میں زلزلہ، پانچ افراد ہلاک ہوگئے

تہران(نیاٹائم)ایران کے ساؤتھ علاقے میں زلزلے کے باعث پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

 

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی ایریا میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے متعدد گھر زمین بوس جبکہ سڑکیں ٹوٹ گئیں۔ علاقے میں چھ پوائنٹ تھری شدت کے آفٹر شاکس آئے۔ایرانی ایمرجنسی محکمے کے حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ ایریاز میں امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں اور زلزلے سے متاثرین کیلئے امدادی خیمے لگائے جائیں گے۔

 

دوسری طرف دبئی اور شارجہ سمیت متحدہ عرب امارت میں بھی شدید زلزلہ آیا ۔یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق 6.3 شدت کا زلزلہ ایران کے ساؤتھ میں آیا جس کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ زلزلہ کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگہ تھا جو شارجہ سے ایک سو پچاس کلومیٹر کے فاصلے پرہے۔

 

ہفتے کی صبح آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے خوف وہراس پھیل چکا ہے اور لوگ کھلی جگہوں پر چلے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں زلزلے سے کسی نقصان کی انفارمیشن نہیں موصول ہوئیں۔

 

یوکرین پر روسی حملے میں سترہ افراد ہلاک