علیزے شاہ آج کل کس تنازعے کی زد میں ہیں

علیزے شاہ آج کل کس تنازعے کی زد میں ہیں

کراچی (نیا ٹائم) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ علیزے شاہ آئے روز کسی نہ کسی تنازعے کا شکار ہوتی ہیں تاہم آج کل  پھرسے وہ ایک  نئے تنازع کی زد میں ہیں۔

 

پاکستان فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی ایوری ڈے پکچرز نے اداکارہ علیزے شاہ کیجانب سے شوٹنگ درمیان میں چھوڑدینے پر انکے خلاف متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں  شکایت درج کرائی ہے۔شکایت کے مطابق اداکارہ نے شوٹنگ کے دوران غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر بتائے اور وجہ ظاہر کیے شوٹنگ چھوڑدی جس سے ایوری ڈےپکچرز کے کام میں خلل آیا اور انہیں مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق علیزے شاہ کے ڈرامے کی عکس بندی  کشمیر میں چل رہی تھی جس دوران اداکارہ نے شوٹنگ چھوڑدی۔خیال  رہے کہ اس سے پہلےاداکار یاسر نواز اوران کی اہلیہ  ندا یاسر بھی علیزے شاہ کے غیر مناسب رویے سے متعلق گفتگو کرچکے ہیں۔یاسر نواز نے علیزے شاہ سے متعلق کہا تھا کہ میں واقعی علیزے کیساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کیساتھ کام کیوں کیا۔

 

 

وائرل کیسے ہوتے ہیں،ماہرہ خان نے طریقہ بتا دیا