وائرل کیسے ہوتے ہیں،ماہرہ خان نے طریقہ بتا دیا

وائرل کیسے ہوتے ہیں،ماہرہ خان نے طریقہ بتا دیا

کراچی (نیا ٹائم) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی  اداکارہ ماہرہ خان آئے روز خبروں کی زینت بنتی ہیں تاہم اب انہوں نے  وائرل ہونے کا ایک آسان طریقہ بتایا ہے۔

 

حالیہ دنوں میں سماجی رابطوں  پر وائرل ہونا کوئی مشکل کام نہیں اور پھر کچھ اداکارائیں آئےروز اپنے کسی بیان یا تصاویر کی وجہ سے  وائرل ہوجاتی ہیں اور ہر صارف انسے متعلق ہی  گفتگوکررہا ہوتا ہے۔چند روز پہلے اداکارہ ماہرہ خان کے بھی سماجی رابطوں پر کافی چرچے رہے اور اداکارہ پر خوب میمز  بھی بنائی گئیں، ماہرہ خان ان دنوں میزبان و اداکارفہد مصطفیٰ کیساتھ اپنی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ آباد کی  پبلسٹی میں مصروف ہیں۔اسی حوالے سے ماہرہ  خان ایک ٹی وی  پروگرام میں شریک ہوئیں  جہاں انہوں نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کی عمر سے متعلق  گفتگو کی۔

 

پاکستانی اداکارہ  نے جواب انگریزی میں دیا مگر اداکارہ الفاظ کا انتخاب نہ کرسکیں اور اپنی بات ادھوری کہی جس کے بعد مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا لیکن  اب ایک اور پروگرام کے دوران ماہرہ سے میزبان نے آج کے دور میں وائرل ہونے کا آسان طریقہ پوچھا جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وائرل ہونے کا یہ بہت اچھا طریقہ ہے کہ آپ کسی کو بھی بری بات کہہ دیں، خود اگرمشہور نہیں ہوسکتے تو کسی مشہور شخصیت پر تنقید شروع کردیں ۔خیال  رہے کہ ماہرہ  خان اور فہد مصطفی ٰ کی فلم قائد اعظم زندہ آباد نو  جولائی کو ریلیز کیجائے گی۔

 

 

سابق مس ورلڈ سشمیتا سین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی