سابق مس ورلڈ سشمیتا سین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

سابق مس ورلڈ سشمیتا سین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

 ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور سابقہ مِس یونیورس سشمیتا سین نے ابتک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

 

حال ہی میں  بالی ووڈ اداکار ہ سشمیتا سین اداکارہ ٹوئنکل کھنا کے ویب شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی کے بارے میں بات چیت کی۔سابقہ مس یونیورسٹی  نے اپنی شادی کے سوال سے  متعلق کہا کہ میری زندگی میں تین مرد آئے جو انتہائی بہترین شخصیت کے مالک تھے اورانہوں نے میری دونوں گود لی گئی بیٹیوں کو بھی کھلے دل سے قبول کیا مگر وہ کسی طرح سے خود کو غیر محفوظ سمجھتے تھے۔سشمیتا سین نے کہا  کہ میں نے زندگی میں 3 دفعہ شادی کا سوچا مگر شکر ہے کہ خدا نے مجھےاس سے  بچا لیا ورنہ پتا نہیں ہماری زندگیاں کس حد تک خراب ہوسکتی تھیں، خدا نے میری دونوں بیٹیوں کی بھی حفاظت کی ہے ۔

 

بھارتی اداکارہ نے اپنی بیٹیوں رینی اور ایلیسا کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ہمیشہ میری زندگی میں آنے والے مردوں کی عزت کی اور مجھے یہ دیکھ کر بیحد خوشی ملتی تھی کہ دونوں میرے لیے ان افراد کو قبول کرتی تھیں اور انسے محبت بھی کرتی تھیں۔سشمیتا سین نے یہ بھی بتایا کہ مس ورلڈ بننے سے پہلے جب مجھے کوئی نہیں جانتا تھا تو اس وقت میں نے کریڈٹ کارڈز  تک  فروخت کیے اورمیں لوگوں کی منت سماجت کیا کرتی تھی تاکہ وہ یہ کریڈٹ کارڈز خرید لیں۔خیال  رہے کہ سشمیتا نے پچھلے سال  دسمبر میں خود سےسولہ  سال چھوٹے بوائے فرینڈ روہمن شال سے تعلقات ختم کرنے کی تصدیق کی تھی۔

 

 

صبا قمر اپنی زندگی میں کس چیز پرکمپرومائز نہیں کرتیں