محکمہ موسمیات کی آج باغوں کے شہرمیں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی آج باغوں کے شہرمیں بارش کی پیشگوئی

لاہور(نیاٹائم) زندہ دلان لاہورمون سون کے نئے سپیل کےلیے تیارہوجائیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کاامکان ہے ، موسم کاحال بتانے والے کہتےہیں کہ بارش کا سلسلہ 5جولائی تک جاری رہ سکتا ہے ۔

 

محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری بیان کےمطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا،لاہور اور اس کے گردونواح میں آج بھی بارش کاقوی امکان ہے ۔

 

گزشتہ روزبھی لاہورکے مضافات میں کہیں تیزاورکہیں ہلکی بارش ہوئی تھی جس کےبعدگرمی کازورکافی حدتک کم ہواہے۔بارش کے حالیہ سپیل کےبعدبارانی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ بھی ظاہرکیاجارہاہے۔