کراچی والے چھتریاں نکال لیں بادل برسیں گے

کراچی والے چھتریاں نکال لیں بادل برسیں گے

کراچی(نیاٹائم)محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا پہلا سلسلہ کا آج شام یا رات سے آغاز ہوسکتا ہے جس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں جبکہ تین اور چارجولائی کو شہرمیں شدید بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ سکتا ہے۔

 

سندھ بھر میں کل سے بادل برسنے کی پیشگوئی

کراچی والے چھتریاں نکال لیں بادل برسیں گے

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بارش سے پہلے آندھی کی بھی توقع ہے اور اس دوران اکاسی کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سات جولائی کے دوران مون سون سسٹم ملک پر کافی حد تک اثرانداز ہوگا۔