کورونا کی تیز رفتار کے پیش نظر حکومت سندھ نے ایس او پیزجاری کردیے

کورونا کی تیز رفتار کے پیش نظر حکومت سندھ نے ایس او پیزجاری کردیے

کراچی(نیاٹائم)سندھ گورنمنٹ نے کورونا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظرایس او پیزپرعملدرآمد کے احکامات جاری کیے ہیں۔

 

صوبائی محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری احکامات میں کہا گیا ہےکہ چھ فٹ کا سماجی فاصلہ رکھنے، ہاتھوں کو مسلسل دھونے، سینیٹائز کرنے، ہاتھ ملانے اوررش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کیا جائے ۔محکمہ داخلہ کی طرف سے کووڈ ایس او پیز میں کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ کراچی میں کورونا سے کے کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ دن وفاقی وزیر صحت نے بھی کہا تھا کہ اگر کورونا سے نمٹنا ہے تو پھر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرنا ہوگا،بصورت دیگر حالات کورونا کی پہلی لہر جیسے ہوسکتے ہیں۔

 

کورونا سے بچنا ہے تو احتیاطی تدابیر کرنا ہوگی:وزیرصحت