بجلی کی طلب تیس ہزار میگا واٹ سے بھی تجاوز کرگئی

بجلی کی طلب تیس ہزار میگا واٹ سے بھی تجاوز کرگئی

اسلام آباد(نیاٹائم)وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی مانگ تیس ہزارمیگاواٹ یومیہ سے بھی زیادہ ہونے لگی ہے۔

 

ایک بیان میں خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی پرٹیرف سات روپے نوے پیسے فی یونٹ بڑھانے کی تجویز کی ہے اور یہ ٹیرف تین فیز میں بڑھایا جائے گا۔ بجلی بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں بجلی کی مانگ 30000 میگاواٹ یومیہ سے بھی زیادہ ہونے لگی ہے۔

 

دوسری طرف وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روسی خام تیل کی خریداری کے بارے ریفائنریوں کا جواب مل چکا ہے، کچھ نے کہا ہے کہ روسی تیل ان کے ہاں ریفائن کیا جاسکتا ہے اورکچھ نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا۔

 

حکومت کا عوام پر پیٹرول بم گرانے کا سلسلہ جاری