پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں ،عدالت عالیہ میں درخواست دائر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں ،عدالت عالیہ میں درخواست دائر

لاہور (نیاٹائم) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں جبکہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں اوگرا، وفاقی حکومت سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

تیل کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست گزارنے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ حکومت نے کابینہ کی منظوری کی بغیر پٹرول کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کیا، آئین کےمطابق حکومتی اقدام غیر قانونی ہے۔

 

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سےاستدعا کی ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے تاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عام صارف کوپہنچ سکے ،تیل کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی بھی کم ہوگی۔

 

ضمنی الیکشن:منچن آباد میں پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی