منچن آباد میں پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی

منچن آباد میں پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی

 منچن آباد(نیا ٹائم)آزاد امیدوارنواب اکرم خان گدھوکا نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار سید آفتاب رضا کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

 

ضلع بہاولنگر پی ٹی آئی قائدین کے ہمراہ منچن آباد کے معروف نواب گھرانے سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار نواب اکرم خان گدھوکا نے عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی جس کے بعد انہوں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ گدھوکا خاندان کا منچن آباد کی سیاست میں بڑا اہم مقام ہے، اسی حلقے سے سردار خان گدھوکا دو مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 2018 میں نواب طارق خان گدھوکا نے 47 ہزار سے زیادہ ووٹ لیے تھے، اکرم خان گدھوکا سابق ایم پی اے سردار خان اور طارق خان کا بھائی ہے، انکی حمایت سے پی ٹی آئی کے امیدوار سید آفتاب رضا کی پوزیشن بہتر ہوگئی ہے۔

 

خیال رہے کہ پی پی 237 میں فدا حسین کے منحرف ہوجانے کے بعد ضمنی الیکشن ہورہا ہے جس میں ن لیگ نے پی ٹی آئی کے منحرف ایم پی اے فدا حسین کو ہی ٹکٹ دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے معروف سیاسی سید گھرانے سے امیدوار میدان میں اتارا ہے، پی ٹی آئی نے سابق ایم این اے سید اصغر شاہ کے بیٹے اور سابق ضلعی چیئرمین سید قلندر حسنین شاہ کے بھانجے سید آفتاب رضا کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

 

معیشت کا بیڑا غرق ہورہا ہے: شاہ محمود قریشی