دانیہ ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

دانیہ ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

لودھراں(نیاٹائم)سابق ممبر قومی اسمبلی عامرلیاقت کی تیسری بیوی  دانیہ ملک کی عدت توڑنے کے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس کے بعد ایک دفعہ پھر وہ سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر ہیں۔

 

انسٹاگرام پردانیہ ملک کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس کے کیپشن میں دانیہ کی عدت ختم کرنے کے بارے سوال بھی کیا گیا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین ان کو برا بھلا بھی کہا۔ویڈیو میں دانیہ فینز کو اپنے نئے وی لاگ میں ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود کسی مزار کے وزٹ کے بارے بتاتی دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ اس ویڈیو میں دانیہ کو گاڑی میں اپنی والدہ کے ساتھ دربار کیلئے جاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

ویڈیو وائرل ہونے پردانیہ سوشل میڈیا صارفین کی  تنقید کی زد میں ہے کہ انہوں نے عدت کا ٹائم مکمل ہونے سے قبل اس کو ختم کردیا۔تاہم حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو کچھ ماہ قبل کی ہے جو دانیہ کے یوٹیوب چینل پر اپریل میں اپ لوڈ ہوئی تھی۔خیال رہے کہ عامرلیاقت کا انتقال نو جون کو ہوا تھا جس کے بعد دانیہ ملک نے عدت میں بیٹھ گئی تھی اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کی والدہ نے چند پوسٹیں بھی کیں۔

 

عامر لیاقت کو کیسی لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی،خلیل الرحمان نے بتا دیا