بلدیاتی الیکشن ملتوی کیا جائے، ایم کیوایم کا الیکشن کمیشن کو خط

بلدیاتی الیکشن ملتوی کیا جائے، ایم کیوایم کا الیکشن کمیشن کو خط

کراچی(نیاٹائم)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بلدیاتی الیکشن  کا دوسرا فیز ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

 

نیاٹائم کے مطابق ڈپٹی کنوینئر ایم کیوایم پاکستان سینیٹر نسرین جلیل کے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر سندھ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کی الیکشن مہم اور پولنگ کے دوران کورونا وبا پھیلنے کا خطرہ ہے۔لیٹرمیں کہا گیا ہے کہ سندھ میں اس وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لہذا حتمی ووٹر لسٹوں کے اجرا، کورونا وائرس کی کیسز میں کمی اور حلقہ بندیوں کی نئی مشق تک بلدیاتی الیکشن کے سیکنڈ فیز کو ملتوی کردیا جائے۔خیال رہے کہ بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ چوبیس جولائی کو ہوگا۔

 

دوسری طرف تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے نیشنل اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول بدلنے کی درخواست کی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ این اے 245 کا  ضمنی الیکشن اور لوکل باڈی الیکشن ایک ہی دن کروائے جائیں۔پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اس پراسس سے اخراجات کے علاوہ ووٹرز اور انتخابی سٹاف کی مشکل بھی کم ہوسکے گی، تعطیل کے دن الیکشن سے ٹرن آؤٹ بھی زیادہ ہوگا۔

 

خیال رہے کہ کراچی میں لوکل باڈی الیکشن 24 جولائی اور این اے 245 میں ضمنی انتخاب ستائیس جولائی کوہوگا۔ یہ سیٹ پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔

 

وزیراعظم کا بجلی کی لوڈشیڈنگ بارے اہم پیغام جاری