
معیشت کا بیڑا غرق ہورہا ہے: شاہ محمود قریشی
ملتان(نیاٹائم)سابق وزیرخارجہ اورپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ معیشت روزبروز خراب ہو رہی ہے اورجعلی حکمران قوم کو غلط بتا رہے ہیں۔
سابق وزیرخارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کی سیٹ 217 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔ عوام وہاں پی ٹی آئی اورانتظامیہ ن لیگ کے ساتھ ہے عوام کے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالنے کی پوری تیاری کی جارہی ہے، دوران الیکشن ترقیاتی کام ہورہے ہیں ہمارے ووٹروں کو دھمکیاں لگائی جارہی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حمزہ شہباز کو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے جبکہ ہم الیکشن پرامن ماحول میں کروانا چاہتے ہیں تاکہ قانون کی پاسداری ہو۔ کچھ چینلز سرکار کی زبان بول رہے ہیں۔ آپ کی معیشت روز بروز تباہی کیطرف جا رہی ہے اور حکمران قوم کو غلط بریف کر رہے ہیں۔ ہمارے نزدیک صرف شفاف الیکشن موجودہ بحران کا حل ہے۔ ہر دن ملک اور عوام کی پریشانی دن با دن بڑھتی جارہی ہے اور اسحاق ڈار کچھ بھی نہیں کرپائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کرنے کا کہا ہے اورمولانا کی اپنی پارٹی میں اس وقت بے چینی سی کیفیت ہے۔ ساتھی جماعتیں کہتی ہیں سندھ میں ڈرامہ رچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ نے گیارہ سو ارب کا جو ٹیکہ لگانا تھا وہ لگا چکے ہیں۔
سودی معیشت کی وجہ سے ملک کا بیڑا غرق ہورہا ہے، سراج الحق
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ