یوکرین پر روسی حملے میں سترہ افراد ہلاک

یوکرین پر روسی حملے میں سترہ افراد ہلاک

اوڈیسا(نیاٹائم)روس کا یوکرین کے ساؤتھ علاقے اوڈیسا پرنو منزلہ رہائشی عمارت پر میزائل حملہ جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میزائل اٹیک بحیرہ اسود سے طیارے کے ذریعے کیا گیا، ریسکیو حکام ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔یوکرین کی مسلح افواج نے لوکل ٹائم کے مطابق صبح ایک  بجے سے کچھ پہلے 3 دھماکوں اور فضائی حملے کے الارم سننے کے بعد رہائشیوں سے پناہ لینے کی درخواست کرتے ہوئے ایک الرٹ جاری کیا۔

 

اوڈیسا کے فوجی ترجمان کے مطابق دشمن کے میزائل نے ساؤتھ بندرگاہی شہر پر اٹیک کیا جو ان کے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر صبح دو بجے سے قبل پوسٹ کیا گیا۔ بدقسمتی سے، ہلاکتوں کوروکنے میں ناکام رہے۔اس ہفتے کے آغاز میں، دو روسی ایکس بائیس کروز میزائلوں نے وسطی یوکرین کے سٹی میں ایک پرہجوم شاپنگ سینٹر کو ہدف بنایا تھا، جس میں کم ازکم اٹھارہ افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے۔

 

امریکا نے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا