کورونا سے بچنا ہے تو احتیاطی تدابیر کرنا ہوگی:وزیرصحت

کورونا سے بچنا ہے تو احتیاطی تدابیر کرنا ہوگی:وزیرصحت

اسلام آباد(نیاٹائم)وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہوگیا ہے کہ احتیاطی تدابیرپرعمل اورماسک کا استعمال کریں۔

 

وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے میڈیا سے بات میں کہا کہ کورونا وائرس سے پچاؤ کیلئے مؤثراقدامات یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں اورکورونا سے نمٹنے کیلئے این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پرسیشن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورت حال کی سختی سے نگرانی کی جاتی ہے۔ لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

 

عبدالقادرپٹیل کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اورعید الاضحیٰ کے دوران ماسک کا ہرصورت استعمال کرنا نہ بھولے۔ زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریزکریں اور علما کرام سے درخواست ہے کہ مساجد میں سماجی فاصلے قائم کریں۔کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے وہ بھی تب ممکن ہے جب احتیاطی تدابیر پرعمل ہوگا۔

 

کوروناکا خطرہ پھر منڈلانے لگا،این سی او سی سےمتعلق اہم فیصلہ