خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو دھر لیاگیا

خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو دھر لیاگیا

 کراچی(نیاٹائم)شارع فیصل تحقیقاتی پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

مدعیہ(ع)نے مقدمے کا اندراج کروایا تھا کہ ملزم نے گلشن اقبال بلاک دس اے میں قائم اپنےآفس میں ملازمت کا کہہ کر بلایا تھا اور وہ اپنی تمام تعلیمی اسناد کے ہمراہ لیکر ملزم کے آفس گئی تو اس نے گفتگو کے دوران دست درازی کرنا شروع کردی اور اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر نہ صرف مجھ سے زیادتی کی  بلکہ مجھے بیلک میل کرنے کیلئے میری ویڈیو بھی بنائی گئی۔

 

پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ زیرحراست ملزم اسامہ کا تعلق ایک سیاسی پارٹی سے بتایا جاتا ہے جبکہ اس کے دوست شیراز کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

بہاولنگر، ایس ایچ اوآفس میں لیڈی ڈاکٹرپرتشددکی ویڈیووائرل