پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی کا انوکھا احتجاج

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی کا انوکھا احتجاج

 لاہور(نیاٹائم)جماعت اسلامی نے ایک بار پھر پیڑول کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، مظاہرین نے احتجاج میں بائیک کا علامتی جنازہ نکالا ہے۔

 

جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان مظاہرے میں شریک ہوئے،احمد سلمان بلوچ نے کہا ہے کہ شہباز تیری رفتار سے جلتا ہے زمانہ پیڑول 249 پر بھی ناٹ آؤٹ ہے، عوام بھوک سے مر رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی کرسی بچانے کیلئے دوبارہ تمام ارکان کو فائیو اسٹار ہوٹل میں اکٹھا کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام ذہن میں رکھے پیڑول بڑھنے پر ٹینکی بھروانے سے کوئی اثر نہیں ہوگا۔

 

احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ ملکی خزانہ بھرنے کیلئے جماعت اسلامی کے سراج الحق اپنا گھر نیشنل خزانے میں جمع کروانے کا طاقت رکھتے ہیں، ضمنی انتخاب میں جو امیدوار آئے اس سے بھی سوال کیا جائے اوراپنے لیڈرسے کہیں جاتی عمرہ، بنی گالہ قومی خزانہ میں جمع کراؤ کیونکہ عوام کا تو سب کچھ قومی خزانے میں جارہا ہے۔

 

حکومت کا عوام پر پیٹرول بم گرانے کا سلسلہ جاری