حکومت کا عوام پر پیٹرول بم گرانے کا سلسلہ جاری

حکومت کا عوام پر پیٹرول بم گرانے کا سلسلہ جاری

 اسلام آباد(نیاٹائم)وفاقی گورنمنٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ  روپے سے زائد کا بڑا اضافہ کیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے ہوگیا تھا۔

 

نیا ٹائم کے مطابق وفاقی گورنمنٹ نے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ روپے پچاسی پیسے فی لیٹر سے 18.68 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں آگاہ کیا گیا ہے کہ پیٹرول پر 14 روپے 85 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

 

وزارت خزانہ کی طرف سے پیٹرول کی قیمت 233.89 روپے سے 248.74 روپے پر لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 263.31 روپے سے اضافہ کرکے 276.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 211.43 روپے سے اضافے کے بعد 230.26 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 207.47 روپے سے بڑھا کر 226.15 روپے فی لیٹر کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگراکی طرف سے وزارت خزانہ سے پیٹرول پر چارروپے اسی پیسےجب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آٹھ روپے ساٹھ پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش کی تھی۔

 

وزارت خزانہ نے شرح سود مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کر دی