صبا قمر اپنی زندگی میں کس چیز پرکمپرومائز نہیں کرتیں

صبا قمر اپنی زندگی میں کس چیز پرکمپرومائز نہیں کرتیں

کراچی (نیا ٹائم)پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی ناموراور گلیمرس  اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی میں صفائی کی اہمیت  بارے بات چیت  کی ہے۔

 

حال ہی میں ایک ٹی وی  پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے  پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہورو  معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی عادتوں سے متعلق بھی  گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کسی کپڑے میں بدبو آئے تووہ چاہے  کسی ڈیزائنر کے کپڑے  ہی کیوں نہ ہوںوہ  میں نہیں پہنتی پھرکیونکہ  میں صفائی اور حفظان صحت سے متعلق  کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ  نہیں کرسکتی ۔صفائی تو ہمارا نصف ایمان ہے اور اگر ہم اسی پر عمل پیرا  ہو جائیں تو ہمارا آدھا ایمان مکمل ہو جاتا ہے۔

 

پاکستانی اداکارہ  کا مزید کہنا تھا کہ  ایسا ہوتا ہے اکثر کہ لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں مگر میں نہیں پہنتی، میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاؤں گی مگر گندگی پر کوئی کمپرومائز نہیں کروں گی ۔صباقمرنے کہا یہ میرے لیے نخرہ نہیں ہے بلکہ بنیادی اصول ہیں اور میں چاہتی ہوں میری زندگی میں شامل مرد بھی صاف ستھرا ہو، میری ایک بہت بری عادت ہے کہ اگر کوئی شخص میرے پاس سے گزرے تو میں اسکی خوشبو تک محسوس کرتی ہوں ۔

 

 

اداکارہ لیلی زبیری کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ مل گیا