جونیئر لیگ کے مینٹورزکی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں

جونیئر لیگ کے مینٹورزکی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں

کراچی (نیا ٹائم) پاکستان کرکٹ بورڈ  جونئیر لیگ کے مینٹورز پر مہربان ہوگیا، لیگ کے ایمبیسڈرز جاوید میانداد سمیت شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو  پچاس  ہزار ڈالرز  سے زائد دینے کی پیش کش کردی۔

 

جونئیر لیگ میں مینٹورز کو ادا کیجانے والے فیس کےمعاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ  کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بورڈ اور مینٹورز  کے مابین رکھنا چاہیے۔توقع ہے کہ بقیہ مینٹورز کو بھی اپنی متعلقہ ٹیموں کی رہنمائی کیلئے اتنی ہی رقم ادا کی جائے گی جب کہ  دوہفتوں تک جاری رہنے والے ایونٹ میں صرف مینٹورز  سات  کروڑ روپے سے زیادہ  کمائیں گے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ڈریم پروجیکٹ پی جے ایل یکم اکتوبر سے شروع ہوگا اور اس سلسلے میں  جاوید میاں داد کو لیگ کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے ۔

 

جبکہ سابق سٹار آل راونڈرشاہد خان آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی ٹیموں  کو سپورٹ کریں گے۔دوسری  طرف  پی سی بی  کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی وجہ سے جونئیر لیگ کے لیے بین الاقوامی  مینٹورز کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن کرکٹ کے بڑے ناموں کو بطور سرپرست لانے کا فیصلہ لیگ کو تجارتی لحاظ سے زیادہ فائدہ پہنچانا تھا۔اس سے پہلے بدھ کےدن  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے جونئیر لیگ کے مینٹورز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگ کا اصل مقصد قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بیک اپ تیار کرنا ہے۔

 

 

کپل دیو کے بعد انڈین ٹیم کی کپتانی فاسٹ بولر کے سپرد